دھمکی آمیز ویڈیوز ، سوشل میڈیا پر وائرل ،3افراد گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دھمکی آمیز ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
تھانہ روشن والا کے علاقے میں پولیس نے تین ملز موں کو گرفتار کرلیا۔ جن کی جانب سے دھمکی آمیز ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرتے ہوئے بدمعاشی کلچر کو فروغ دینے کی کوشش کی گئی تھی۔ مقدمات درج کر لئے گئے۔