مجرموں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

مجرموں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی سربراہی میں کراچی پولیس آفس (کے پی او) میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈی آئی جی ایڈمن زونل ڈی آئی جیز، ڈی آئی جی سی آئی اے ، ضلعی ایس ایس پیز، ایس پی انویسٹی گیشن اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔تینوں زونل ڈی آئی جیز نے اپنے اپنے زونز کی کارکردگی اور امن و امان کی مجموعی صورتحال پر کراچی پولیس چیف کو تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں شہر کی موجودہ امن و امان اور جرائم کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ زیر تفتیش مقدمات پر اہم ہدایات بھی جاری کی گئیں۔پولیس چیف نے شہر میں کرائم کے سدباب کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کرنے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر پولیس کارروائیوں میں مزید تیزی لانے کے احکامات جاری کیے ۔ منشیات فروشوں، عادی جرائم پیشہ افراد اور اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف فوری اور منظم کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں