چنیوٹ: پو لیس کی کارروائی ،14 ملزم گرفتار
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجابمریم نواز شریف کے وژن کرائم فری پنجاب کے تحت ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف کی ہدایت پر چنیوٹ پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14ملز موں کو گرفتارکرلیا۔مجرمان اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 6اشتہاریوں کو گرفتارکرلیاگیا۔منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیوں میں 1ملزم کو گرفتار کرکے ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد کرلی گئی۔بجلی چوری،تیز رفتاری،غفلت تیز رفتاری سے گاڑی چلانے پر7 ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا۔