یونیورسٹی آف کمالیہ میں نئے تعلیمی سال کے داخلے شروع
ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)یونیورسٹی آف کمالیہ میں نئے تعلیمی سال کے داخلوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں وائس چانسلر ڈاکٹر یاسر نواب نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے طلبہ اور والدین کو یونیورسٹی میں دستیاب جدید تعلیمی سہولیات، معیاری تدریسی ماحول اور داخلہ پالیسی سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر رئیس انصاری اور کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد اویس بھی موجود تھے ۔وائس چانسلر نے بتایا کہ یونیورسٹی میں کمپیوٹنگ، بزنس، الائیڈ ہیلتھ سائنسز، آرٹس، سوشل سائنسز اور دیگر متعدد انڈر گریجویٹ پروگرامز میں داخلے جاری ہیں۔ داخلہ پورٹل یکم جون سے کھولا جا چکا ہے جبکہ درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 جون مقرر کی گئی ہے ۔