غیر اخلاقی حرکات کرنے والی خواتین سمیت6افراد گرفتار
ڈجکوٹ پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)غیر اخلاقی حرکات کرنے والی خواتین سمیت چھ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ تھانہ ڈجکوٹ کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خواتین سمیت 6افراد کو گرفتار کر لیا۔ جو مبینہ طور پر غیر اخلاقی حرکات کرنے میں مصروف تھے ۔ جن کے خلاف واقعہ کا مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔