ڈاکٹرز ہمارا قومی فخر ،تشدد برداشت نہیں کیا جاسکتا، سیدال خان

ڈاکٹرز ہمارا قومی فخر ،تشدد برداشت نہیں کیا جاسکتا، سیدال خان

بلوچستان میں ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب پھینکنے کی مذمت،بہترین طبی سہولیات دینے کی ہدایت

اسلام آباد (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے بلوچستان میں ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب پھینکنے کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ، غیر انسانی اور ناقابلِ برداشت اقدام قرار دیا ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ماہ نور پوری قوم، خصوصاً بلوچستان کی بیٹی ہیں جنہوں نے دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا مقصد بنایا۔ ڈاکٹرز ہمارا قومی فخر ہیں، ان کی عزت و احترام ہم سب پر لازم ہے اور ان کے خلاف کسی بھی قسم کا تشدد ہرگز برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے ڈاکٹر ماہ نور کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناں کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ زخمی ڈاکٹر کو ہر ممکن اوربہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ وہ جلد مکمل صحت یاب ہو سکیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں