کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملہ انسانیت کیخلاف بدترین مثال ، سینیٹر ثمینہ ممتاز

کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملہ   انسانیت کیخلاف بدترین مثال ، سینیٹر ثمینہ ممتاز

اسلام آباد (آئی این پی) کوئٹہ میں خاتون ڈاکٹر پر تیزاب حملہ ِ شدید قابل مذمت اور انسانیت کے خلاف بدترین مثال ہے۔

 ان خیالات کا اظہار چیئرپرسن سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کوئٹہ کے سنڈیمن سول ہسپتال میں دورانِ ڈیوٹی خاتون ڈاکٹر پر تیزاب پھینکنے کے لرزہ خیز اور دل دہلا دینے والے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت، پیشہ وارانہ اقدار اور معاشرتی روایات پر کھلا حملہ قرار دیا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں