موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کا شہری پر تشدد، فائرنگ کر کے فرار

موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کا  شہری پر تشدد، فائرنگ کر کے فرار

ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا )دھاندرہ کے علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا، جبکہ اہل علاقہ کے جمع ہونے پر ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

تھانہ ایئرپورٹ کے علاقہ چک 66 ج۔ب دھاندرہ میں گذشتہ رات الیاس غفور سکنہ 66 دھاندرہ اپنے بیٹے کی دوائی لینے موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ محلہ فقیر آباد کے قریب روڈ پر کھڑے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں سے راستہ مانگنے پر وہ مشتعل ہو گئے اور شہری پر تشدد شروع کر دیا۔اسی دوران مزید دو نامعلوم ملزمان بھی موقع پر پہنچ گئے اور مجموعی طور پر چار افراد نے مل کر شہری کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔اہل علاقہ کے اکٹھے ہونے پر ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں