جھنگ:موٹر سائیکل کا ٹائر پھٹنے سے خاتون سمیت4افراد زخمی

جھنگ:موٹر سائیکل کا ٹائر پھٹنے سے خاتون سمیت4افراد زخمی

زخمیوں اقرا ،محمد نعیم، حورین فاطمہ اور عبدالحنان کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )جھنگ ٹوبہ روڈ پر محسن احسان ملز کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل کا ٹائر پھٹ جانے کے باعث ایک ہی خاندان کے خاتون اور بچوں سمیت چار افراد زخمی ہو گئے ۔حادثہ اس وقت پیش آیا جب موٹر سائیکل اچانک ٹائر پھٹنے کے باعث بے قابو ہو گئی، جس کے نتیجے میں سوار افراد سڑک پر گر کر زخمی ہو گئے ۔ریسکیو کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں اقرا بی بی، محمد نعیم، حورین فاطمہ اور عبدالحنان کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد انہیں مزید علاج کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق بروقت کارروائی کے باعث زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی اور ممکنہ پیچیدگیوں سے بچا لیا گیا۔ریسکیو اہلکاروں نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ سفر سے قبل گاڑی اور موٹرسائیکل کے ٹائروں سمیت تمام ضروری پرزہ جات کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے ، کیونکہ معمولی غفلت بھی سنگین حادثے کا سبب بن سکتی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں