ڈپٹی کمشنر ٹوبہ کا امتحانی مرکز کا دورہ، انتظامات پر اطمینان

ڈپٹی کمشنر ٹوبہ کا امتحانی مرکز کا  دورہ، انتظامات پر اطمینان

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج جھنگ روڈ میں قائم انٹرمیڈیٹ کے امتحانی مرکز کا اچانک دورہ کیا اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

انہوں نے امتحانی کمروں، سکیورٹی انتظامات، عملے کی حاضری اور امتحانی نظم و ضبط کا مشاہدہ کیا۔ اس دوران طلبہ کو فراہم کی جانے والی سہولیات جیسے پینے کا صاف پانی، صفائی، وینٹیلیشن اور دیگر بنیادی انتظامات کا بھی معائنہ کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے شدید گرمی کے پیش نظر امتحانی مراکز میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی تاکہ طلبہ کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں