چودھریوں کے بگڑے بیٹے کی گھریلوملاز مہ سے زیادتی

چودھریوں کے بگڑے بیٹے کی گھریلوملاز مہ سے زیادتی

محنت کش محمد ساجد کی بیٹی 5 ماہ کی حاملہ ہو گئی ، ملزم نازیبا ویڈیو بھی بناتے رہےپولیس نے ملزم عثمان کو گرفتار کر لیا،چودھریوں کی طرف سے صلھ کیلئے دبائو

گوجرہ ( نما ئندہ دُنیا)چودھریوں کے بگڑے اوباش نوجوان نے گھریلوملازمہ کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا،ساتھی ویڈیوبناتا رہا،لڑکی کے حاملہ ہو نے پر بھانڈا پھوٹ گیا۔ چک نمبر244گ ب کے محنت کش محمد ساجد نے تھانہ صدر گوجرہ میں مقدمہ درج کراتے موقف اختیار کیاہے اس کی 16سالہ بیٹی (ا)گاؤں کے چودھری محمد فاروق نمبردارکے گھر کام کاج کر نے کیلئے جاتی تھی کہ چودھر ی کے اوباش بیٹے محمد عثمان نے اپنی کی عدم موجود گی میں اس زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ اس کا ایک نامعلوم ساتھی اس کی نازیبا ویڈیو بناتا رہا۔ملزم عثمان نے لڑکی کودھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو اس کی نازیبا ویڈیوانٹر نیٹ پر اپ لوڈ کر دے گا جان سے مار دینے کی دھمکی بھی دی۔

ملزم متعددبار اپنی حوس کا نشانہ بناتا رہا وہ حاملہ ہو گئی تو وہ استقاط حمل کے لئے مختلف ادویات استعمال کراتا رہا لڑکی نے سارا ماجرہ اپنے والدین کوسنایاکہ وہ اب پانچ ماہ کی حاملہ ہے جس کا والد اپنی بیٹی سمیت تھانہ پہنچ گیا صدر پولیس نے چھاپہ مار کر ملزم عثمان کو گرفتار کر لیااورتفتیش کاآغاز کر دیا۔ذرائع کے مطابق چودھریوں کی طرف سے محنت کش ساجد پر صلع کیلئے دباؤڈالا جا رہاہے ۔متاثرین نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سمیت اعلی حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں