کم عمر بچی کو قابو کرکے ہراساں اور پریشان کیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کم عمر بچی کو قابو کرکے مبینہ طور پر ہراساں اور پریشان کیا جانے لگا۔
تھانہ جھنگ بازار میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے عاشق نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے مبینہ طور پر اس کی کم عمر بیٹی کو قابو کر لیا اور مبینہ طور پر ہراساں اور پریشان کرنے لگا اور اس دوران دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔