بجلی چوری پر 5 افراد گرفتار ، مقدمات

 بجلی چوری پر 5 افراد  گرفتار ، مقدمات

گوجرہ ( نما ئندہ دُنیا )فیسکو ٹاسک فورس نے پا نچ افراد کو بجلی چوری کرتے ہو ئے پکڑ لیا۔۔۔

 فیسکو حکا م کو اطلا ع ملی کہ پینسرہ روڈ کا محمد رحمن ، چک نمبر 179 گ ب کا محمد امین ، چک نمبر 338 ج ب کے عرفا ن ، عامر دراز اور شہزاد اپنے میٹرو ں سے ڈا ئریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرنے میں مصروف ہیں جس پر فیسکو اہلکارو ں نے الگ الگ چھا پے مار کر انہیں بجلی چوری کرتے ہو ئے پکڑ لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں