بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والے شہری کو حوالات پہنچا دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والے شہری کو حوالات پہنچا دیا گیا۔
تھانہ رضا آباد کے علاقے نثار اکبر روڈ پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والے شہری کو گرفتار کرلیا۔ جو مین روڈ پر گاڑی چلاتے ہوئے دیگر ٹریفک کے لئے حادثے کی وجہ بن سکتا تھا۔ جس کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔