حضرت عثمانِ غنیؓ کی زندگی امتِ مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ :پیر عبدالعلی غزالی
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )مذہبی رہنماعلامہ پیر عبدالعلی غزالی نے کہا کہ خلفائے راشدین کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی امت مسلمہ اپنی کھوئی ہوئی عظمت دوبارہ حاصل کر سکتی ہے۔۔۔
حضرت عثمانِ غنیؓ کی زندگی امتِ مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ ہے ،انہوں نے ان خیالات کااظہار دارلعلوم مہریہ رضویہ کے زیر اہتمام جامع مسجد گلزار مدینہ ریلوے کالو نی میں ماہانہ درس قر آن حدیث کے سلسلہ میں منعقدہ عثمانِ غنی ذوالنورین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،جس کی صدارت خا دم القرآن صاحبزادہ قاری محمد احمد فیض گولڑوی نے کی ،جبکہ کانفرنس میں حافظ عبید اﷲ بلال، عبداﷲ اویس اور محمد طحہ یاسین چشتی سمیت علماء کرام، حفاظ، قراء، نعت خواں حضرات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔