جھنگ میں انرولمنٹ بیس لائن حاصل کرنے پر ڈی ای او سیکنڈری ناصرہ پروین کیلئے سرٹیفکیٹ
گڑھ مہاراجہ (نمائندہ دنیا)پنجاب میں تعلیمی رسائی کو بڑھانے کے لیے حکومت کی مسلسل کوششوں کے تحت جھنگ میں سی ای او ایجوکیشن تنویر احمد غزالی نے انرولمنٹ بیس لائن حاصل کرنے پر ڈی ای او سیکنڈری میڈم ناصرہ پروین کو سرٹیفکیٹ دیا۔
اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن جھنگ تنویر احمد غزالی نے کہا کہ یہ محنت اور کامیابی کا اعتراف ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ انرولمنٹ بیس لائن وہ کم از کم طلبہ کی تعداد ہے جو کسی ادارے کے لیے ضروری ہوتی ہے تاکہ ہر بچہ بنیادی تعلیم مکمل کر سکے اور معاشرتی ترقی میں بہتری آئے ۔انہوں نے کہا کہ ڈی ای او سیکنڈری جھنگ ناصرہ پروین کی یہ کامیابی عوامی رابطے ، اساتذہ کی محنت اور مؤثر نگرانی کا نتیجہ ہے۔