عقیدہ ختم نبوت دین اسلام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا : مقررین

عقیدہ ختم نبوت دین اسلام میں ریڑھ  کی ہڈی کی حیثیت رکھتا : مقررین

چناب نگر(نامہ نگار)عقیدہ ختم نبوت دین اسلام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔عقیدہ ختم نبوت میں کمزوری ایمان سے اخراج کا سبب بنتی ہے۔

قادیانیت کا تعاقب آنیوالی ہماری نسلوں کے ایمان و عقیدہ کی ضمانت ہے۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے جا مع مسجد شہداء ختم نبوت چناب نگر میں ختم نبوت سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔،مولانا محمد قادری، مولانا خلیل احمد،مولانا شبیر احمد عثمانی،مولانا محمد سلمان عثمانی،مولانا احسن رضوان ،مولانا قاسم عمار،مولانا اسلم شاہد ودیگر نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر کلمہ گو مسلمان پر فرض ہے ، امت مسلمہ کو مسلکی تعصبات سے بالاتر ہوکر عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے اپنی جدوجہد کو مزید منظم انداز میں آگے بڑھانا ہو گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں