جیب تراش 3افراد سے نقدی ،موبائل فونز لے اڑے

جیب تراش 3افراد سے نقدی  ،موبائل فونز لے اڑے

فیصل آباد)سٹی رپورٹر)جیب تراش شہر میں 3افراد سے نقدی ،موبائل فونز لے اڑے ۔تھانہ کوتوالی کے علاقے انارکلی بازار میں بشریٰ خریداری میں مصروف تھی کہ۔۔۔

 جیب تراشوں نے اسکے پرس میں سے نقدی، موبائل اور دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا ۔تھانہ سول لائن کے علاقے میں قائم الائیڈ ہسپتال میں سلیمہ نامی خاتون ڈاکٹر کے کمرے کے باہر کھڑی باری کا انتظار کر رہی تھی کہ رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزموں نے اسکے پرس میں سے نقدی، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان چوری کرلیا ۔تھانہ نشاط آباد کے علاقے میں ماجد رکشے میں سفر کر رہا تھا کہ جیب تراشوں نے جیب سے نقدی، موبائل اور دیگر سامان نکال لیا۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں