دکان سے نقدی ،سامان،دو گھروں سے بکرے ،بکریاں چوری
کمالیہ کے نواحی علاقوں میں لاکھوں کی وارداتیں ،حویلی سے قیمتی بیل بھی غائب
کمالیہ(نمائندہ دنیا)چور دکان سے نقدی ،سامان اور گھر سے بکرے ، بکریاں لے گئے ۔فیاض نے تھانہ صدر کمالیہ میں درخواست دی کہ موضع مل فتیانہ کمالیہ دکان کی چھت پھاڑ کر گھی ،سگریٹ ،پتی و دیگر سامان کل مالیت 91ہزار روپے چوری کرلیے گئے ۔ شفیق نے تھانہ رجانہ میں درخواست دی کہ چک 294گ ب نامعلوم افرادنے اسکے گھرکے باہر سے بکرے اور بکریاں کل مالیت 3لاکھ50ہزا ر روپے چوری کرلیے ۔دوسرے واقعہ میں عباد خان نے تھانہ رجانہ میں درخواست دی کہ چک 294گ ب نامعلوم افرادنے اسکے گھرکے باہر سے بکرے اور بکریاں کل مالیت 1لاکھ 50ہزا ر روپے چوری کرلیے ۔اسلم نے تھانہ صدر کمالیہ میں درخواست دی کہ موضع تارا حویلی میں اسکے گھر سے بیل مالیت 4لاکھ 25ہزار روپے چوری کرلیا گیا۔