3 منشیات فروش گرفتار،سوادو کلوہیروئن اورشراب برآمد
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف کی ہدایت پر ضلعی پولیس نے مختلف علاقوں سے 3 منشیات فروش ملزموں کو گرفتارکرکے 1.2 کلو چرس،1.1 کلوہیروئن اورشراب برآمد کرلی۔
ملزموں کیخلاف تھا نہ بھوانہ ، تھانہ چناب نگر اور تھانہ صدر میں مقدمات درج کرلئے گئے ۔ اس حوالے سے ڈی پی اوکا ہے تھا کہ اپنی نسلوں کو منشیات کی لعنت سے بچانے کیلئے ضلع بھر عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔ سپیشل مہم کے تحت منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ معیاری تفتیش کو یقینی بناتے ہوئے ملزموں کو سزائیں دلوائی جا رہی ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ منشیات کے مکمل خاتمہ کیلئے عوام کا تعاون بے حد ضروری ہے ۔علاقہ میں منشیات فروشی پرمیرے نمبر 03237543444 پر اطلاع دیں،فوری کارروائی ہوگی۔