پراپرٹی کے تنازعہ پر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پراپرٹی کے تنازعہ پر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقے میں امبرین نامی خاتون نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے۔۔۔
پولیس کو بتایا کہ ملزموں نے پراپرٹی کے تنازعہ پر اسے قابو کر لیا اور ڈنڈوں سوٹوں کے ساتھ بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا گیا اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ پولیس نے کارروائی شروع کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔