نو سر بازوں نے 3افراد سے نقدی ،موبائل فون ،سامان ہتھیالیا
خود کو پولیس ملازمین اور روحانی شخصیات ظاہر کرکے وارداتیں،مقدمات درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نو سر بازوں نے 3افراد سے نقدی ،موبائل فون ،سامان ہتھیالیا۔ تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں ضیغم نامی شہری کو کے نوسر بازوں نے روک لیا اور خود کو پولیس ملازمین ظاہر کرتے ہوئے تلاشی لینے کے بہانے جیب سے نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان نکال لیا اور قریبی تھانے پہنچنے کا بول کر موقع سے فرار ہوگئے ۔ تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے محمد آباد میں ذیشان کو ملزموں نے خود کو روحانی شخصیات ظاہر کرتے ہوئے اسے روک لیا اور باتوں میں الجھا کر نقدی، موبائل اور دیگر سامان ہتھیانے کے بعد دھوکہ دہی سے فرار ہوگئے ۔ خورشید نامی شہری نے تھانہ سول لائن پولیس کو بتایا کہ ملزم نے خود کو پولیس افسروں کا دوست ظاہر کرتے ہوئے اسے اپنی باتوں میں الجھالیا اور مقدمہ درج کروانے کے عوض اس سے 20 ہزار روپے ہتھیالئے ۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔