ماموں کانجن:گھروں کے تالے توڑ کر 50 لاکھ کامال وزر لوٹ لیا
تاجرعرفان بوبی اور افتخار لودھی کے گھروں سے زیورات ،نقدی ،سامان چوری
ماموں کانجن(نما ئند د نیا)پرانی منڈی کے محلے میں چوروں نے چار گھروں کے تالے توڑ کر دو گھروں سے کم و بیش50لاکھ کامال وزر لوٹ لیا دیگر دو میں سامان موجود نہیں تھا۔پولیس نے فرانزک ٹیم کی مدد سے چوروں کی تلاش شروع کردی ۔ پہلی واردات منیاری اینڈ گارمنٹس ایسوسی ایشن کے صدر عرفان سالک بوبی کے نیاز چوک میں واقع گھر اس وقت ہوئی جب وہ اہلخانہ سمیت دوسرے شہر گیا ہوا تھا ۔
واپس آنے پر پتہ چلا کہ چوروں نے بیرونی گیٹ کے بعد کمروں اور سیف الماریوں کے تالے توڑ کر ان میں سے چھ لاکھ کے طلائی جبکہ تین لاکھ کے چاندی کے زیورات ،تین لاکھ پینسٹھ ہزار نقدی،تین لاکھ کے پرفرفیوم،لاکھوں کے قیمتی حقیق نگ اور دیگر سامان چرالیا دوسری واردات ساتھ والی گلی میں افتخار لودھی کے گھر اس وقت ہوئی جب وہ بمعہ اہل وعیال بھانجے کی شادی پر گیا ہوا تھا توچوروں نے تالے توڑ کر سات لاکھ نقدی،چارتولے کے طلائی زیورات ایک ایل سی ڈی اور دیگر سامان چرالیا ۔مندر محلہ میں بھی چور دو گھروں کے تالے توڑ کراندر داخل ہوئے مگر وہاں رہائش اور کوئی سامان نہ تھا۔