چکن شاپ کامالک ناجائز منافع خوری پر حوالات پہنچ گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ناجائز منافع خوری کرنے والے چکن شاپ کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا گیا۔ اس دوران چکن شاپ کے مالک کو سرکاری نرخ نامے کی بجائے زائد قیمت میں چکن کی فروخت کرنے میں ملوث پایا گیا۔ جسے گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔