وارداتوں میں لاکھوں روپے ،زیورات،قیمتی سامان لوٹ لیا
ندیم کے گھرکاصفایا، دو موٹرسائیکلیں، گائے ، حویلی سے گندم ودیگراشیاغائب
فیصل آباد،ماموں کانجن(سٹی رپورٹر،نمائندہ دنیا)متعدد مقامات پر وارداتوں میں لاکھوں روپے ،زیورات اورقیمتی سامان لوٹ لیاگیا ۔تھانہ رضا آباد کے علاقہ میں ندیم فیملی کے ہمراہ شادی تقریب میں گیا ہوا تھا کہ اس دوران نامعلوم افراد نے گھر میں داخل ہو کر الماریوں سے زیورات، نقدی، موبائلز، لیپ ٹاپ، کپڑے اور دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا ۔تھانہ غلام آباد کے علاقے مراد کالونی میں فراز کی گھر کے باہرکھڑی موٹرسائیکل چورلے گئے ۔ تھانہ روڈالہ روڈ کے علاقے میں عمران کی حویلی سے چار لاکھ روپے سے زائد مالیت کی گندم اور دیگر سامان چوری کر لیا گیا۔
تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقے میں طارق کی حویلی سے لاکھوں مالیت کی قیمتی اور نایاب نسل کی گائے چور لے گئے ۔ ماموں کانجن کے علاقے میں تین موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے سرشام دو مقامات پر وارداتیں کرڈالیں ،مصروف سابقہ کونسلر بنیابین جٹ کے بھانجے منیب سے موٹر سائیکل چھین لی ۔منیب موٹر سائیکل پر گھر سے ڈیرے پر جارہا تھا کہ کمالیہ روڈ پر موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھین لی ۔چک490گ ب کی حدود میں 493گ ب کے رہائشی اسامہ جٹ سے ڈاکوؤں نے 80ہزار روپے چھین لئے ۔اسامہ چک491گ ب سے اپنے گاؤں جارہا تھا۔