گوجرہ :نشہ کیلئے پیسے نہ دینے پر بھائی کا بھائی پر چھریوں سے حملہ
گوجرہ (نمائندہ دنیا)نشہ کیلئے پیسے نہ دینے پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو چھریاں مار کر شدید زخمی کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق چک نمبر 371 ج ب کے رہائشی ذیشان سرور کا چھوٹا بھائی بلال سرور، جو نشے کا عادی بتایا جاتا ہے ، نے گھر سے نشے کیلئے پیسے مانگے ۔ دونوں بھائیوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس پر بلال سرور نے چھری سے حملہ کرکے اپنے بڑے بھائی ذیشان سرور کو شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ زخمی کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے ۔