اڈہ مبارک شاہ میں پرانی دشمنی پر فائرنگ ، ایک شخص زخمی

 اڈہ مبارک شاہ میں پرانی دشمنی  پر فائرنگ ، ایک شخص زخمی

جھنگ ،شورکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا)اڈہ مبارک شاہ کینٹ روڈ پر پرانی دشمنی پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی ایمبولینس کو فوری جائے وقوعہ پر روانہ کیا گیا ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی زخمی کی شناخت 30 سالہ زمان ولد منظور کے نام سے ہوئی جسے بروقت طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شورکوٹ منتقل کر دیا گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ صدف اکبر، ڈی ایس پی شورکوٹ شہزاد گل، ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ حافظ عبداﷲ جپہ اپنی ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں