کلہاڑی سے شہری کو قتل کرنے والامرکزی ملزم گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)د یر ینہ دشمنی پر فائرنگ اور کلہاڑیوں کے وار سے شہری کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقے میں دیرینہ دشمنی کا بدلہ لینے کے لئے عمران عرف غوری اور اسکے دیگر مسلح ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ اور کلہاڑیوں کے وار سے محمد اکرام کو قتل جبکہ محمد رمضان اور آسیہ بی بی کو شدید زخمی کر دیا تھا اور فرار ہو گئے تھے ۔