فیسکو اہلکاروں کو قابو کرکے مبینہ تشدد کا نشانہ بنا دیا
ملزم فیسکو اہلکار کو محکمانہ امور کی انجام دہی سے بھی روک دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)فیسکو اہلکاروں کو قابو کرکے مبینہ تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے محلہ جوہر کالونی میں فیسکو اہلکار روٹین کی کارروائیوں میں مصروف تھے کہ اس دوران ملزم نے مبینہ طور پر اہلکاروں کو قابو کرلیا اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ انہیں محکمانہ امور کی انجام دہی سے بھی روک دیا اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔