مذہبی انتشار پھیلانے کی کو شش کرنے والا گرفتار

 مذہبی انتشار پھیلانے کی کو شش کرنے والا گرفتار

سوشل میڈیا پر مبینہ قابلِ اعتراض ویڈیوز شیئر کرنے کا الزام، مقدمہ درج

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)تھانہ کھرڑیانوالہ پولیس نے مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم پر الزام ہے کہ اس نے سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز شیئر کیں جن میں مبینہ طور پر مقدس شخصیات کی شان میں گستاخانہ مواد موجود تھا، جس کے باعث مذہبی انتشار پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں