معمولی رنجش ، کلہاڑ ی سے حملہ کر کے شہری کو زخمی کر دیا

معمولی رنجش ، کلہاڑ ی سے حملہ کر کے شہری کو زخمی کر دیا

ملزموں نے عمیس کے دانت بھی توڑ دئیے ، دھمکیاں دیتے ہوئے فرار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)معمولی رنجش پر شہری کو قابو کرکے کلہاڑیوں کے وار کرتے ہوئے لہولہان کردیا گیا۔تھانہ مدینہ ٹاؤن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے عمیس نامی شہری نے موقف اختیار کیا کہ ملزموں کو راستہ خالی کرنے کا کہا گیا۔ جس پر ملز موں طیش میں آگئے اور اسے قابو کرکے کلہاڑیوں کے وار کرتے ہوئے لہولہان کر دیا اور اس دوران اس کے دانت بھی توڑ دیئے گئے ۔ بعد ازاں ملز م دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں