سابقہ رنجش کی بنا پر مخالفین کی جانب سے دکان پر فائرنگ
زمان اپنے بھائی کے ساتھ مو جو د تھا ، مخالفین نے تشدد کا نشانہ بھی بنایا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر مخالفین کی جانب سے دکان پر فائرنگ کی گئی۔تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے میں زمان نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے بھائی کے ہمراہ اپنی دکان پر موجود تھا کہ اس دوران مخالفین نے سابقہ رنجش کی بناء پر گن پوائنٹ پر دھاوا بول دیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ سیدھی جان لیواء فائرنگ کر دی گئی۔ جس سے وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے ۔ بعد ازاں ملز م قتل سمیت دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔