51 جرائم پیشہ عناصر گرفتار، منشیات اور اسلحہ برآمد
جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا:پو لیس
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 51 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر لیا، جبکہ منشیات اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق کریک ڈاؤن کے دوران 5 منشیات فروش گرفتار کیے گئے ، جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں ہیروئن اور شراب برآمد ہوئی۔ اسی طرح ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں 11 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ۔کارروائیوں کے دوران 26 اشتہاری ملزمان اور 5 عدالتی مفرور بھی گرفتار کیے گئے ، جن کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ بلا تعطل جاری رہے گا۔