سرکاری نرخ کے باوجود ایل پی جی مہنگے داموں فروخت

سرکاری نرخ کے باوجود ایل پی جی مہنگے داموں فروخت

دکاندار اور ڈسٹری بیوٹرز من مانگی قیمتیں وصول کر رہے ہیں، شہریوں کی تشویش

چناب نگر (نامہ نگار)ایل پی جی کی سرکاری قیمت 308 روپے 76 پیسے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود مارکیٹ میں اسے 550 سے 600 روپے فی کلو تک فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ، جس پر شہریوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دکاندار اور ڈسٹری بیوٹرز سرکاری نرخوں کو نظر انداز کرتے ہوئے ایل پی جی کی من مانگی قیمتیں وصول کر رہے ہیں، جس کے باعث گھریلو صارفین کو شدید مالی دباؤ کا سامنا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری قیمت اور مارکیٹ ریٹ میں واضح فرق عام آدمی کے بجٹ کو متاثر کر رہا ہے ، جبکہ متعلقہ ادارے قیمتوں پر مؤثر عملدرآمد کرانے میں ناکام نظر آ رہے ہیں۔اوورچارجنگ کے خلاف شہریوں نے انتظامیہ سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں۔عوامی حلقوں کے مطابق اگر صورتحال پر قابو نہ پایا گیا تو ایل پی جی کا بحران مزید سنگین ہو سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں