بھوانہ: کار اور ٹرالر میں تصادم، ایکخاندان کے 5 افراد زخمی
کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھوانہ منتقل کر دیا گیا
بھوانہ (نمائندہ دنیا)کلری روڈ دوست محمد لالی پل کے قریب 22 ویلر ٹرالر مخالف سمت سے آنے والی کار سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد شدید زخمی ہو گئے جبکہ کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔حادثے میں زخمی ہونے والوں میں کوثر بی بی زوجہ نصراللہ (عمر 50 سال)، ارسلان نصراللہ (15 سال)، فاطمہ نصراللہ (17 سال)، مہوش نصراللہ (19 سال) اور ملائکہ نصراللہ (20 سال) شامل ہیں۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھوانہ منتقل کر دیا گیا۔