امام حسینؓ کی سیرت حق، صبر اور قربانی کا روشن مینار :علامہ پیر حامد سرفراز
ٹوبہ ٹیک سنگھ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)مذہبی رہنما علامہ پیر حامد سرفراز رضوی نے کہا ہے کہ امام حسینؓ کی سیرت حق، صبر اور قربانی کا روشن مینار ہے اور ان کی حیاتِ مبارکہ امت مسلمہ کے لیے استقامت، صبر اور قربانی کا عظیم درس ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار مرکز اہل سنت جامع مسجد بلال محلہ بخشی پارک میں ماہانہ درسِ قرآن و حدیث بسلسلہ ذکرِ نواسہ رسول امامِ عالی مقام حضرت امام حسینؓ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ نے دین اسلام کی سربلندی اور امت کی رہنمائی کے لیے اپنی جان اور اہلِ خانہ کی بے مثال قربانیاں پیش کیں۔ آج امت مسلمہ کو چاہیے کہ وہ سیرتِ حسینی سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے اتحاد، اخوت اور اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہو۔