مون سون سے قبل نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کے منصوبے 30 جون تک مکمل کرنے کا حکم

مون سون سے قبل نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کے منصوبے 30 جون تک مکمل کرنے کا حکم

کمشنر،ڈپٹی کمشنرز، واسا کے منیجنگ ڈائریکٹرز، منصوبوں کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز سمیت دیگر متعلقہ افسر وں کومانیٹرنگ کرکے رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت ،مین ہولز میں حفاظتی نیٹ لگانے کے احکامات

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)سوہنا پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت گوجرانوالہ ڈویژن میں محکمہ واسا، لوکل گورنمنٹ کے جاری ترقیاتی منصوبوں کومکمل کر انے کیلئے ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ افسروں کو ٹاسک سونپ دیاگیا، مون سون سے قبل نشیبی علاقوں کے نکاس آب کے جاری منصوبوں کو 30 جون تک مکمل کرنے کا حکم دیا گیا، پنجاب حکومت نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت واسا اور لوکل گورنمنٹ کی سیوریج و ڈرینج، زیر زمین واٹر سٹوریج ٹینکس کی تعمیر، ڈسپوزل سٹیشنز کی تعمیر، مشینری کی خریداری و اضلاع میں فراہمی، مون سون بارشوں سے متاثر ہونیوالے نشیبی علاقوں سے بروقت نکاسی آب کیلئے جاری و مکمل ہونیوالے منصوبوں کا روزانہ بنیادوں پرجائزہ لینے کی ہدایت کردی۔ کمشنر،ڈپٹی کمشنرز، واسا کے منیجنگ ڈائریکٹرز، ترقیاتی منصوبوں کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز سمیت دیگر متعلقہ افسر وں کومانیٹرنگ کرکے رپورٹ ارسال کرنے کا حکم دے دیا،پنجاب حکومت نے تمام منصوبے 30جون تک مکمل کرنے ،گٹروں کے ڈھکنوں کیساتھ ساتھ حفاظتی نیٹ لگانے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں