فنڈز کی عدم فراہمی ، ہیڈ چھناواں پل کی تعمیر میں تاخیر

فنڈز کی عدم فراہمی ، ہیڈ چھناواں پل کی تعمیر میں تاخیر

ٹھیکے دار نے ادائیگیاں نہ ہونے پر تعمیراتی کام بند کر دیا ،مسافروں کو مشکلات

جامکے چٹھہ(نامہ نگار )ہیڈ چھناواں کے نئے پل کیلئے فنڈز کی عدم فراہمی، منصوبہ تعطل کا شکارہوگیا ۔ ہیڈ چھناواں میں زیرِ تعمیر نئے پل کا منصوبہ حکومتی فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث کہیں مہینوں سے رک گیا۔ ذرائع کے مطابق ٹھیکے دار نے ادائیگیاں نہ ہونے پر تعمیراتی کام بند کر دیا جس سے مقامی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ پراناپل اپنی میعادکھوجانے کے باوجودہرقسم کی ٹریفک کیلئے اوپن ہے جوکسی بھی بڑے حادثے کاسبب بن سکتاہے ۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ نئے پل کی تعمیر رکنے سے دور دراز جانے والے مسافروں اورعلاقہ مکینوں کے لئے مشکل ہو رہی ہے ،خصوصاً لوکل مسافروں کیساتھ دوردرازجانے والے مسافر ،مریضوں اور روزانہ سفر کرنے والوں ڈیلی ویجز ملازمین کو پریشانی کا سامنا ہے ۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر فنڈز جاری کئے جائیں تاکہ منصوبہ مکمل ہو سکے ۔دوسری جانب متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ فنڈز کے اجرا کے لیے اقدامات جاری ہیں اور جلد مسئلہ حل کر لیا جائے گا۔ شہریوں نے اس اہم منصوبے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے تاکہ علاقائی ترقی کا عمل متاثر نہ ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں