ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا جلوسوں کے روٹس اور امام بارگاہوں کا دورہ

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا جلوسوں  کے روٹس اور امام بارگاہوں کا دورہ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی نے عشرہ محرم الحرام کے سلسلے میں جلوسوں کے روٹس اور امام بارگاہوں کا دورہ کیا،

 سکیورٹی، صفائی، لائٹنگ، ٹریفک مینجمنٹ اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران تمام انتظامات بروقت اور مؤثر انداز میں مکمل کئے جارہے ہیں تاکہ عزاداران کو پرامن، محفوظ اور سہولت بخش ماحول میسر آ سکے ۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے حکومتِ پنجاب کے \"بیوٹیفیکیشن آف اقبال منزل اینڈ الائیڈ بازار\" پراجیکٹ کا بھی معائنہ کیا، جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا اور منصوبے کو مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں