ڈی سی جھنگ کا دربار حضرت سلطان باہوؒ گڑھ مہاراجہ کا دورہ
شہدائے کربلا کی یاد میں جاری تقریبات، زائرین کی سکیورٹی کا جائزہ لیا
احمدپورسیال (نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر نے دربار عالیہ حضرت سلطان باہو رحمۃ اللہ علیہ گڑھ مہاراجہ کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات سمیت زائرین کے لیے دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) حلقہ پی پی 130 سے ٹکٹ ہولڈر اور ڈسٹرکٹ مانیٹر امیر عباس خان سیال، حلقہ این اے 110 سے ٹکٹ ہولڈر مولانا آصف معاویہ سیال اور ممبران تحصیل امن کمیٹی احمدپورسیال شہزادہ علی ذوالقرنین بخاری، ملک سفیر حسین اعوان ایڈووکیٹ، فیصل مقصود چیمہ اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی قاسم بشیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر جھنگ نے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور انہیں مقدس چادر کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔ انہوں نے حضرت سلطان باہو رحمۃ اللہ علیہ کے مزار مبارک پر شہدائے کربلا کی یاد میں جاری تقریبات، زائرین کی سکیورٹی اور ان کے لیے مہیا کی گئی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے سکیورٹی کے بہترین اور فول پروف انتظامات پر اسسٹنٹ کمشنر احمدپورسیال محمد نوید حیدر اور ڈی ایس پی احمدپورسیال ارشد علوی کو شاباش دی۔