ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز کورس کے شرکاء میں ایوارڈز تقسیم

ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز کورس کے شرکاء میں ایوارڈز تقسیم

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو انصاف نہ ملنا افسوسناک ہے :ڈاکٹر محمد رفیق

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام دس روزہ ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز کورس کے کامیاب انعقاد پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے عہدیداران میں ایوارڈز تقسیم کیے گئے ۔تقریب میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ ڈاکٹر محمد رفیق نجم، ڈائریکٹر نظامت ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ حافظ سعید رضا بغدادی سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی اور شرکاء کی کارکردگی کو سراہا۔ اس موقع پر مختلف شخصیات میں ایوارڈز تقسیم کیے گئے جن میں غلام محمد قادری، محمد ارشد مغل، زاہد اقبال طاہر، حافظ محمود الحسن، محمد حسین سبحانی، رانا ادریس، ملک قاسم ابرار، عمران مبارک، علی رضا قادری، میاں محمد فیاض، عمر مصطفوی، نذر فرید، فرحت دلبر قادری، عاصمہ کلثوم ایڈووکیٹ، مصباح افتخار، نازیہ سلطانہ اور محمد کاشف شامل ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد رفیق نجم نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کو 12 سال گزرنے کے باوجود متاثرین کو انصاف نہیں مل سکا، جو افسوسناک امر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک متاثرہ خاندانوں کی کفالت، تعلیم، روزگار اور دیگر ضروریات میں مسلسل مدد کر رہی ہے اور شہدا کے ورثا کی ہر ممکن سرپرستی جاری رہے گی۔انہوں نے شہدائے ماڈل ٹاؤن کے درجات کی بلندی اور متاثرہ خاندانوں کے لیے انصاف کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ ظلم اور ناانصافی میں ملوث عناصر کو اپنے انجام تک پہنچنا ہوگا۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں کے عزم اور ثابت قدمی کو خراج تحسین پیش کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں