ٹھیکریوالا:تہرے قتل کا اشتہاری ملزم 12 سال بعد گرفتار

ٹھیکریوالا:تہرے قتل کا اشتہاری ملزم 12 سال بعد گرفتار

ملزموں نے2014 میں اسلم، افضل اور اصغر علی کو قتل کر دیا تھا ، کارروائی کا آ غاز

ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا)تھانہ ٹھیکریوالا پولیس نے تہرے قتل کے اشتہاری ملزم کو 12 سال بعد گرفتار کر لیا، جس کے بعد قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقہ چک 89 ج ب رتنہ میں مسلح ملزموں نے 2014 میں اندھا دھند فائرنگ کر کے اسلم، افضل اور اصغر علی کو قتل جبکہ محمد اکمل کو شدید زخمی کر دیا تھا، اور بعد ازاں موقع سے فرار ہو گئے تھے ۔پولیس کے مطابق واقعہ سرکاری رقبے پر تجاوزات کے خلاف درخواست دینے کی رنجش پر پیش آیا تھا۔ تھانہ ٹھیکریوالا پولیس نے جدید ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لاتے ہوئے مرکزی اشتہاری ملزم عبد الشکور کو گرفتار کر لیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے بعد تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں