سی سی ڈی کی کارروائیاں، جرائم 53 فیصد کم ، شہری مطمئن
ہراسمنٹ کے واقعات میں بھی کمی ہوئی ،خواتین خود کو محفوظ سمجھ رہیں
پینسرہ (نمائندہ دنیا) سی سی ڈی فیصل آباد کی مؤثر حکمت عملی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن کے نتیجے میں گزشتہ ایک سال کے دوران مجموعی جرائم میں 53 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔چوری، ڈکیتی، راہزنی، کار اور موٹرسائیکل چوری سمیت متعدد جرائم میں نمایاں کمی آئی ہے ۔ شہری حلقوں کے مطابق ہراسمنٹ کے واقعات میں بھی کمی ہوئی ہے ، جس کے باعث شہری خصوصاً خواتین خود کو زیادہ محفوظ محسوس کر رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے نتیجے میں متعدد ملزمان جیلوں میں پہنچ چکے ہیں جبکہ کئی جرائم پیشہ عناصر روپوش ہونے پر مجبور ہو گئے ہیں۔سیاسی، سماجی اور کاروباری تنظیموں نے سی سی ڈی فیصل آباد کے افسران ملک طارق، انچارج لائل پور ٹاؤن حسن صدیق چیمہ، علی اکرام اور دیگر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے جرائم کے خلاف اقدامات کو قابل تحسین قرار دیا ہے ۔