حضرت عباس علمدارؓ کے علم و ذوالجناح کا 7 محرم کا تاریخی جلوس آج برآمد ہوگا

حضرت عباس علمدارؓ کے  علم و ذوالجناح کا 7 محرم کا  تاریخی جلوس آج برآمد ہوگا

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) واقعہ کربلا کے عظیم شہید حضرت غازی عباس علمدارؓ کی یاد میں 7 محرم الحرام کا تاریخی و قدیمی علم و ذوالجناح کا جلوس آج جھنگ شہر سے برآمد ہوگا۔

پنجاب کی تاریخ کا قدیمی اور حساس جلوس امام بارگاہ مہاجرین جھنگ شہر سے بعد از نماز فجر برآمد ہوگا۔ جلوس اپنے مقررہ راستوں تانگہ اڈا، شاہ کبیر، شیریں چوک اور باب عمر سے ہوتا ہوا سبزی منڈی چوک پہنچے گا۔سبزی منڈی چوک پر شرکاء جلوس نمازِ ظہرین ادا کریں گے ، جس کے بعد جلوس امام بارگاہ قدیمی محلہ جوگیانوں والا سے گزرتا ہوا دوبارہ امام بارگاہ مہاجرین پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں