ٹو بہ:امن و امان کے قیام کیلئے پاک آرمی اور پولیس کا فلیگ مارچ

ٹو بہ:امن و امان کے قیام کیلئے  پاک آرمی اور پولیس کا فلیگ مارچ

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)عاشورہ محرم کے دوران امن و امان کے قیام اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر طور پر نمٹنے کے سلسلے میں ضلعی پولیس اور پاک آرمی کے دستوں نے گزشتہ روز فلیگ مارچ کیا،

جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ، ڈی پی او اخلاق اللہ تارڑ اور پاک آرمی کے افسروں نے کی۔فلیگ مارچ میں سرکل پولیس افسران، پاک فوج کے جوانوں، تھانوں کے ایس ایچ اوز، ایلیٹ فورس سمیت دیگر پولیس افسروں اور اہلکاروں نے شرکت کی۔فلیگ مارچ کا آغاز شہباز چوک سے ہوا، جس کے دوران قافلے نے مرکزی امام بارگاہ جھنگ روڈ، امام بارگاہ محلہ بخشی پارک اور محلہ لکڑ منڈی سے برآمد ہونے والے جلوسوں کے روٹس سمیت شہر کے مختلف بازاروں اور شاہراہوں پر گشت کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں