پی ٹی آئی کی اب کوئی تحریک کامیاب نہیں ہوسکتی :فقیرحسین ڈوگر

 پی ٹی آئی کی اب کوئی تحریک کامیاب نہیں ہوسکتی :فقیرحسین ڈوگر

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری فقیرحسین ڈوگر نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی اب کوئی تحریک کامیاب نہیں ہوسکتی

حکومتی اقدامات اور سفارتی کردارسے عوام مطمئن ہیں۔ اب پی ٹی آئی کے اپنے ارکان اسمبلی سمیت کارکن باہر نکلنے کے لیے تیارنہیں اس لئے اس کی تحریک سوشل میڈیا تک محدودہے ۔وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں وسیع پیمانے پر کمی کی ہے تاہم اللہ تعالیٰ کی مددسے ایران امریکہ کے معاملات سلجھنے والے ہیں جس کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی ہوگی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں