زرعی اراضی سے پیٹر انجن ٹیوب ویل چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)زرعی اراضی سے پیٹر انجن، ٹیوب ویل، واٹر پمپ اور دیگر سامان چوری کر لیا گیا۔
تھانہ بچیانہ کے علاقے میں سلیم نامی شہری کی زرعی اراضی سے رات کی تاریکی میں ملزمان پیٹر انجن، واٹر پمپ، ٹیوب ویل، بجلی کی تاریں اور دیگر قیمتی سامان چوری کر کے لے گئے ۔ تاہم پولیس نے چوری کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔