بچی سے مبینہ غیر اخلاقی حرکات ملزم کیخلاف مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کمسن بچی سے مبینہ غیر اخلاقی حرکات کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تھانہ ڈی ٹائپ کالونی میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے حسن علی نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کی آٹھ سالہ ہمشیرہ گھر کا سودا سلف لینے کے لئے دکان پر گئی، تو اس دوران ملزم نے اسے قابو کر لیا اور مبینہ طور پر غیر اخلاقی حرکات کرتے ہوئے اسے ہراساں اور پریشان کیا۔ بعد ازاں ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا۔