نوسر باز خواتین نے راہ جاتی خاتون کو اپنا شکار بنا لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوسر باز خواتین نے رہ جاتی خاتون کو اپنا شکار بنا لیا۔
تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقے علامہ اقبال کالونی میں عبدالرحمن نامی شہری کی اہلیہ کو نامعلوم نوسر باز خواتین نے قابو کرلیا اور باتوں میں الجھا کر اس سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، موبائل فون، نقدی اور دیگر قیمتی سامان ہتھیالیا اور دھوکہ دہی سے موقع سے فرار ہوگئیں۔ تاہم پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔