گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر ملزم نقدی موبائلز اور دیگر سامان لے گئے

گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر ملزم نقدی  موبائلز اور دیگر سامان لے گئے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر ملزمان نقدی، موبائلز اور دیگر سامان لے نکلے ۔

تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے باگیوال کے قریب جعفر نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کے گھر کا بیرونی دروازہ غلطی سے کھلا رہ گیا۔ جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمان گھر میں داخل ہوئے اور الماریوں سے موبائل فون، نقدی اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے موقع سے فرار ہوگئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں